اسمارٹ فونز کی بیٹری جلد ختم ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی
کیا آپ اپنے اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے پر پریشان رہتے ہیں؟ تو اب گوگل نے اس کی پیچھے چھپی وجہ بتادی ہے۔
درحقیقت ڈارک موڈ بیٹری کی زندگی بچانے میں مدد دیتا ہے۔
جمعرات کو اینڈرائیڈ ڈیو کانفرنس کے دوران کمپنی نے تسلیم کیا کہ آپریٹنگ سسٹمز اور ایپس میں ڈارک موڈ کی موجودگی بیٹری لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔
مزید پڑھیں : ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے حوالے سے 10 عام غلط فہمیاں
ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کہ کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک سے بدل دیتا ہے۔
ایسا عرصے سے سوچا جارہا تھا کہ ڈارک موڈ ڈیوائسز خصوصاً موبائل فونز کی بیٹری لائف بہتر بناتا ہے اور اب گوگل نے اسے باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری ایک تصویر میں بتایا گیا کہ ڈارک موڈ کا استعمال نارمل موڈ کے مقابلے میں یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنے پر 43 فیصد کم بیٹری پاور استعمال کرتا ہے، نارمل موڈ میں اسکرین بہت زیادہ سفیدی استعمال کرکے بیٹری جلد خرچ کرتا ہے۔