جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں
جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں
کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی کئی گھنٹے اپنے کام میں مصروف رہنے کے باعث پانی پینا بھول جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوتا ہے کیونکہ جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سے جاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔
موسم چاہے سردی کا ہو یا گرمی کا مگر مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت جسم کو ہر وقت ہوتی ہے جس کی کمی کی صورت میں آپ کو مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : پانی کی کمی سے مرتب ہونے والے 7 جسمانی اثرات
جسم میں پانی کی کمی کے لیے بہت زیادہ دوڑنے کی بھی ضرورت نہیں، کافی دیر تک پانی نہ پینا ہی جسم میں اس کی کمی کا باعث بن جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک خاتون کے جسم میں پانی کی مجموعی مقدار 38 سے 45 لیٹر جبکہ ایک مرد میں 42 سے 48 لیٹر تک ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے لیے پانی کی کمی کا مطلب ہے کہ آپ کے پورے جسم کا توازن بگڑ جائے۔
ڈی ہائیڈریشن کے لیے پانی ضروری تو ہے مگر غذا کے ذریعے بھی اس سے بچنا ممکن ہے، متعدد پھلوں اور سبزیوں میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کو پانی کی کمی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔