پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو شادی کا لائسنس مل گیا
36 سالہ بولی وڈ اداکارہ نے رواں برس اگست میں خود سے 11 سال کم عمر امریکی گلوکار سے منگنی کی تھی۔
بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کی شادی کی ابتدائی تقریبات کا آغاز یوں تو گزشتہ ماہ اکتوبر سے ہو چکا تھا۔
تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کے لیے قانونی لائسنس بھی حاصل کرلیا۔
تاہم لائسنس حاصل کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی شادی رواں ماہ نومبر نہیں بلکہ آئندہ ماہ تک ممکن ہے۔
شوبز ویب سائیٹ ’دی بلاسٹ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوکار نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ہفتے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بیورلے ہلز کورٹ میں لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔