ٹھگس آف ہندوستان دیکھنے پر پیسے خرچ کرنے چاہئیں؟
بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے اور اس فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے۔
اس فلم میں امیتابھ بچن نے خدا بخش نامی کردار ادا کیا، فاطمہ ثنا شیخ ظفیرہ ، کترینہ کیف ثریا جبکہ عامر خان فرنگی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اس فلم کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ناظرین کو شدت سے انتظار تھا، آخر اس کے ساتھ عامر خان کا نام جو جڑا ہے جو اپنی بہترین فلموں کی وجہ سے مسٹر پرفیکٹ قرار دیئے جاتے ہیں۔
مگر کیا یہ فلم توقعات پر پوری اتری؟ اگر ناقدین کی بات کی جائے تو عامر خان اور امیتابھ بچن کی اس فلم سے کافی زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔
درحقیقت ٹھگس آف ہندوستان کے ریویوز میں اس فلم پر کافی زیادہ تنقید اور مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : ’فرنگی‘ بننے کیلئے خون بھی بہایا
اس فلم میں 1795 کا زمانہ دکھایا گیا، جس میں ٹھگوں کا ایک ٹولہ برٹس ایسٹ انڈیا کمپنی کی ہندوستان میں حکومت سے آزادی کا خواہشمند ہے۔
یہ فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور اس کے ریویوز کچھ اس طرح ہیں۔