منی لانڈرنگ کیس: ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت ایف آئی اے میں طلب
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید اہم شواہد حاصل کرنے کے بعد خالد مقبول صدیقی سمیت ایک درجن سے زائد اہم رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سمیت مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد رہنماؤں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
مزید پرھیں: الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
ایف آئی اے کی جانب سے جن رہنماؤں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری، نسرین جلیل، اقبال قادری، سمن سلطانہ جعفری، کشور زہرہ اور ڈاکٹر فروغ نسیم کے ساتھ ساتھ مولانا تنویر الحق تھانوی بھی شامل ہیں۔
اس کے ساتھ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں آصف حسنین، نائلہ منیر اور سلمان بلوچ کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔