پاکستان کو اب ادائیگیوں کے توازن میں بحران کا سامنا نہیں، وزیرخزانہ
چین سے مختصرمدتی تعاون کے لیے بات ہوئی، برآمدات کودوگنا کرنے کے حوالے سے معاملات طے کرنے کے لیے وفدچین جائے گا، اسدعمر
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے چین سے برآمدات بڑھانے پر ہونے والے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں اب کسی بحران کاسامنا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ چین سے ادائیگیوں میں توازن کے لیے برآمدات بڑھانے پربات ہوئی جس سے ادائیگیوں کے توازن کا بحران ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوادائیگیوں کے توازن میں اب کسی بحران کاسامنا نہیں ہے۔