موسمیاتی تبدیلیاں انسانیت کے لیے کیسے خطرہ ثابت ہوں گی؟
شرمین عبید چنائے نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اینیمیٹڈ فلموں کی سیریز پر کام شروع کیا ہے۔
پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز و ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے گزشتہ ماہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے اینیمیٹڈ فلموں کی سیریز پر کام شروع کیا تھا۔
اور اب اس سیریز کی دوسری فلم کو ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس سیریز کی پہلی مختصر اینیمیٹڈ فلم 'سیف دی فشرمین۔ اے فوکس آن رائزنگ سی لیولز' کو 24 اکتوبر کو منائے جانے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔