بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔
بابراعظم نے اپنے کیئر کے 26ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔
بابراعظم نے نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ایک ہی اننگز میں آملا اور ڈی ویلیئرز کے ریکارڈ توڑ دیے
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین ہزار رنز کا ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی 27 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے تھے۔
میچ کھیلنے کے اعتبار سے یہ بابر اعظم کا 26واں ہی میچ تھا جبکہ ویرات کوہلی نے 29 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
واضح رہے کہ نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں بھی تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے تیزترین ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
بابراعظم نے یہ اعزاز 21ویں اننگز میں حاصل کیا تھا، جبکہ اس فارمیٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے ہی فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے محض 18 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے بھی بابر اعظم کو ٹی 20 میں تیز ترین رنز اسکور کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔