200ڈالر نہ دینے پر ہیکر نے معروف بلاگر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
ہیکر نے سائبر حملے سے بلاگر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو ہیک کیا اور پھر اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے 200 ڈالر دینے کا مطالبہ کیا۔
ہیکر نے سائبر حملہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی معروف ٹریول بلاگر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد 200 ڈالر ادا نہ کرنے پر اسے ڈیلیٹ کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ایک عرصے سے رہائش پذیر بلاگر ڈیلین ماریہ ڈی کوسٹا نے بتایا کہ انہیں 29 اکتوبر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں فیشن برانڈ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ای میل میں لنک دیا گیا تھا اور جب میں نے اس لنگ کو کلک کیا تو مجھ سے میرا انسٹا گرام یوزر نیم اور پاس ورڈ مانگا گیا لیکن پاس ورڈ ڈالتے ہی مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔
ماریہ کے مطابق وہ ابھی پاس ورڈ تبدیل کر ہی رہی تھیں کہ یکدم میں خود بخود اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہو گئیں اور اس کے بعد سے اب تک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکی۔
مزید پڑھیں: فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کو کیسے پکڑیں؟