نو راتری: 9 جگمگاتی راتوں کا خوبصورت تہوار
نوراتری کا مقصد صرف درگا ماتا کو خوش کرنا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنا اور اس بات کا احساس دلانا ہے کہ سب انسان ایک سے ہیں۔
نوراتری: 9 جگمگاتی راتوں کا خوبصورت تہوار
زندگی کے رنگ کیا ہیں اور روشنی کیسے زندگی کی علامت بن کر آپ کے ساتھ سفر کرنے لگتی ہے یہ احساس نوراتری کے تہوار پر ہوتا ہے۔ جب سر اور سنگیت کا تال میل ہوتا ہے تو یہ محفل اور بھی رنگین ہونے لگتی ہے۔
چند روز قبل ہی دنیا کے دیگر ہندوؤں کی طرح ہمارے ہاں آباد ہندو برادری نے بھی نوراتری کا تہوار منایا ہے جو کہ روشنیوں، رقص اور مستی کا تہوار ہے۔ نوراتری دراصل 9 راتوں پر مشتمل تہوار ہے۔ ہندو کیلنڈر وکرم سنپت کے مطابق ساتویں مہینے میں اسو کا چاند نظر آتے ہی نو راتری کا تہوار شروع ہوجاتا ہے جس میں درگا دیوی، جنہیں درگا ماتا بھی کہا جاتا ہے، کی پوجا کی جاتی ہے۔