احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو 30 سال قید
انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرم عابد پر 2 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ اور اس کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا۔
گجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرم کو 30 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید علی عمران نے احسن اقبال حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عابد کو قید و جرمانے کی سزا سنائی۔