سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون اب صارفین کیلئے دستیاب

سام سنگ نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 (2018) فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

سام سنگ نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 (2018) فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے 11 اکتوبر کو یہ فون متعارف کرایا تھا تاہم اب اسے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ آئندہ ماہ کسی وقت دستیاب ہوگا۔

فیچرز کے لحاظ سے تو یہ ایک مڈرینج فون ہے جس کی خاصیت بیک پر 4 کیمروں کی موجودگی ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کی پہلا 4 بیک کیمروں والے فون کی تصدیق؟

بیک پر موجود 4 میں سے ہر کیمرہ دوسرے سے مختلف ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ

پہلا یعنی مین کیمرہ 24 میگاپکسل اور ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 8 میگاپکسل ، ایف 2.4 آپرچر اور 120 ڈگری الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ، تیسرا 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے میں 2x آپٹیکل زوم سپورٹ کرتا ہے جبکہ 5 میگا پکسل کا چوتھا کیمرہ تصویر میں تفصیلات کو بھرنے کا کام کرتا ہے۔

ان کیمروں سے ہٹ کر فون کے دیگر فیچرز میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 3800 ایم اے ایچ بیٹری اور 128 جی بی اسٹوریج قابل ذکر ہیں۔

مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی فون میں دیا گیا ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں موجود ہے جبکہ 6.3 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا پہلا 3 کیمروں والا فون پاکستان میں متعارف

اس فون میں فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی دی گئی ہے اور یہ چین میں ساڑھے 3 ہزار یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔