واٹس ایپ کے نئے فیچر میں دلچسپ اسٹیکرز کا اضافہ
اب صارفین بات چیت کے دوران دلچسپ اور نئے اسٹیکرز کا استعمال کرپائیں گے۔
دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپ میں سے ایک ہے جس نے اب اپنی ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین اپنی بات چیت یا جذبات کے اظہار کے لیے ایپس میں دیے اسٹیکرز، جفس اور ایموٹیکنز استعمال کرتے ہیں اور اس ہی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب واٹس ایپ نے اپنے خود کے اسٹیکرز تیار کرلیے ہیں۔
واٹس ایپ میں موجود ان اسٹیکرز کو استعمال کرنے کے لیے ایک خاص اسٹیکر بٹن دیا جائے گا، جس کے استعمال کے بعد یہ چیٹ پر نظر آئیں گے۔