‘اجازت ہو تو تمہارے شوہر سے شادی کرلوں’
بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جن کی حال ہی میں کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ ریلیز ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی شادی پر سب سے پہلے ڈانس کریں گی۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نے تو یہ منصوبہ بھی بنالیا ہے کہ وہ اپنی کزن کے ہونے والے شوہر یعنی نک جونس سے جوتا چرائی کی رسم کے دوران کروڑوں روپے بھی بٹوریں گی۔
تاہم ان کی 30 ویں سالگرہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں شائع خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ ماضی میں خود سے 18 سال بڑے سیف علی خان سے عشق کا اظہار کر چکی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق 8 سال قبل 2011 میں فلم ‘لیڈیز ورسز وکی بہل’ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے حوالےسے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں اور وہ پہلی شخصیت ہوں گی جو ان کی شادی میں ڈانس کریں گی۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر اور فلموں کی کامیابی پر بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی پریشر میں آکر کام نہیں کیا۔
پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ پر جہاں کئی اداروں نے ان کے خصوصی انٹرویو شائع کیے،وہیں کچھ اداروں نے ان کی پرانی خبروں کو بھی شائع کرکے بتایا کہ وہ ماضی میں کس اداکار پر دل و جان سے مرتی تھیں۔