کبریٰ خان خود سے بڑے حمزہ علی عباسی کی ماں بنیں گی
آنے والے ڈرامے میں 25 سالہ کبریٰ خان 1970 کی مقبول ٹی وی اداکارہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
اگرچہ فلموں اور ڈراموں میں کسی بھی عمر کے اداکار کو اس کی عمر اور جسمانی خدوخال کے برعکس بھی کردار دیے جاتے ہیں۔
تاہم ایسا بہت ہی شاذ و نادر ہوتا ہے کہ کوئی نوجوان اداکارہ خود سے بھی بڑی عمر کے اداکار کی والدہ کا کردار ادا کرے۔
شوبز میں یہ بات بھی ہوتی رہتی ہے کہ اداکاراؤں کو 40 سال کی عمر کے بعد ہیروئن کے کردار میں کم ہی کاسٹ کیا جاتا ہے۔
تاہم آنے والے پاکستانی ڈرامے میں نوجوان اداکارہ کبریٰ خان خود سے بھی بڑی عمر کے اداکار کی والدہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔
جی ہاں، ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ میں ہیروئن بننے والی کبریٰ خان اب آنے والی پاکستانی ڈرامے ‘الف’ میں خود سے بڑی عمر کے حمزہ علی عباسی کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔