15 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں درجنوں فکسنگ کا انکشاف
انٹرنیشنل کرکٹ کی دنیا میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کے کھلاڑیوں پر فکسنگ کے نئے انکشافات سامنے آگئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ درجے کی کرپشن کے شواہد پیش کردیے۔
رپورٹ کے مطابق 15 انٹرنیشنل میچز میں 2 درجن سے زائد فکسنگ کے واقعات پیش ہوئے تھے۔
2011 اور 2012 کے شواہد سے انگلینڈ کے چند کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا جنہوں نے 7 میچز میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی۔
مزید پڑھیں: دانش کنیریا کا 6 سال بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف
اس ہی عرصے میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 5، پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 جبکہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی جس میں دونوں ٹیم کی جانب سے فکسنگ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان اسپاٹ فکسنگ کے واقعات سے کھیل کا چند حصہ متاثر ہوا تھا اور اس سے نتائج نہیں جانے جاسکتے تھے۔الجزیرہ کو میچ فکسر کی بھارتی بکیز کو کی گئی کالز کی ریکارڈنگ موصول ہوئی۔