نیدرلینڈ نے مخنث شناخت والا پہلا پاسپورٹ جاری کردیا
لیونی زنگر پیدائشی طور پر لڑکے تھے تاہم 2001 میں انہوں نے لڑکی ہونے کے لیے سرجری کرائی تھی۔
نیدرلینڈ کے 57 سالہ لیونی زیگرز کو حکومت نے مخنث جنس کی شناخت والا پہلا پاسپورٹ جاری کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لیونی زیگرز پیدائشی طور پر لڑکے تھے تاہم 2001 میں انہوں نے لڑکی ہونے کے لیے سرجری کرائی تھی تاہم ان کی سرجری میں کچھ پیچیدگیوں کے باعث انہیں مخنث کے طور پر جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ لوینی زیگرز نے جنسی شناخت ظاہر نہ کرنے کے خلاف عدالتی فیصلے پر اپیل دائر کی تھی جس کا فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا۔
مزید پڑھیں: مخنث کے شناختی کارڈ کا اجرا نہ ہونے کی شکایت پر چیف جسٹس کا نوٹس
رپورٹ کے مطابق ڈچ کی 4 فیصد آبادی اپنی جنسی شناخت کو نہ مردوں میں نہ عورتوں میں شمار کرتی ہے۔