’کرن جوہر ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے مصروف شخصیت ہیں‘
بولی وڈ کے معروف اداکار نے کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی ڈیبیو فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر شاندار جشن منایا، جس کا حصہ اداکار سلمان خان بھی بنے۔
اس دوران سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کرن جوہر ہندی فلم انڈسٹری کی سب سے مصروف شخصیت ہیں۔
سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ وہ کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں شاہ رخ، کاجل اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے۔
جبکہ سلمان خان نے اس فلم میں کاجول کے منگیتر کا معاون کردار ادا کیا تھا۔