ہم بھی سلواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا گئے تھے
یہ دنیا کا واحد ایسا دارالحکومت ہے جس کو 2 ملکوں آسٹریا اور ہنگری کی سرحد لگتی ہے۔
ہم بھی سلواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا گئے تھے
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 100 کلومیٹر کی دوری پر سلواکیہ نامی ملک کا دارالحکومت براٹسلاوا واقع ہے۔
یہ ملک پہلے چیکو سلواکیہ کا حصہ تھا، یہ چھوٹا سا ملک ہنگری، چیک ری پبلک، آسٹریا، یوکرین اور پولینڈ سے گِھرا ہوا ہے۔ یہ دنیا کا واحد ایسا دارالحکومت ہے جس کو 2 ملکوں آسٹریا اور ہنگری کی سرحد لگتی ہے۔
ہمارا گزشتہ رات کا قیام ویانا میں تھا، اور ہم نے 100 کلومیٹر کا فاصلہ ہم نے موٹر وے کے بجائے چھوٹی سڑکوں سے عبور کرنے کا ارادہ کیا، اس طرح ہمارا یہ سفر اور بھی دل چسپ ہوگیا۔ چھوٹے چھوٹے آسٹرین اور سلواکیہ کے دیہات سے ہوتے ہوئے ہم اس شہر آ پہنچے جو دریائے ڈینیوب کے دونوں کناروں پر واقع ہے۔