Live Election 2018

'بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹوں کو نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کل ہوگا'

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹ فارم 48 کے ذریعے پوسٹل بیلٹ کے ساتھ حتمی نتائج میں شامل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹوں کو نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے کل الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

جس پر الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹوں کو نتائج میں شامل کیا جائے گا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹ فارم 48 کے ذریعے پوسٹل بیلٹ کے ساتھ حتمی نتائج میں شامل کیے جائیں گے۔

رپورٹ: فہد چوہدری