Live Election 2018
اے این پی کی برتری بتارہی ہے کہ گزشتہ انتخابات شفاف نہیں تھے، غلام احمد بلور
ہم ہارے نہیں تھے بلکہ ہمیں ہرایا گیا تھا، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ حاجی غلام احمد بلور، جن کی جماعت کے امیدواروں کو خیپر پختوخوا اسمبلی کی 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے، کا کہنا ہے کہ ’آج کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی‘۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں اے این پی کی برتری ثابت کرتے ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات شفاف نہیں تھے، ہم ہارے نہیں تھے بلکہ ہمیں ہرایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے تمام پختون رہنماؤں کو ہرایا گیا تھا، آج کے ووٹوں کا عام انتخابات سے موازنہ کیا جانا چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ دھاندلی ہوئی یا نہیں‘۔