Live Election 2018
مظفرگڑھ: ضمنی انتخاب میں ماں اور بیٹا آمنے سامنے
آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑنے والی اپنی والدہ زہرہ بتول کے مدمقابل ہے۔
صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کا معرکہ ماں اور بیٹے کو بھی آمنے سامنے لے آیا۔
پی پی 272 مظفر گڑھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر لڑنے والی اپنی والدہ زہرہ بتول کے مدمقابل ہے۔
اس سے قبل ہارون بخاری اپنے بھائی اور بھابھی کے مدمقابل بھی الیکشن لڑ چکے ہیں، جہاں انہیں شکست ہوئی تھی، تاہم ضمنی انتخاب میں ماں اور بیٹے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
پی پی 272 میں کل 8 امیدوار انتخابی میدان میں آمنے سامنے ہیں، تاہم مسلم لیگ (ن) کا کوئی امیدوار انتخاب میں حصہ نہیں لے رہا۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 2سو 47 ہے، جن میں 93 ہزار 6سو46 مرد اور 72 ہزار 601 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
رپورٹ: محمد علی