Live Election 2018
الیکشن کمیشن کا مرکزی شکایت سیل بالاخر فعال
شکایات سیل میں پولنگ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا مرکزی شکایت سیل بالاخر فعال کردیا گیا۔
ای سی پی کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق شکایات 9217131-051 پر درج کروائی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹرز اپنی شکایات 9217133-051 پر بھی درج کروا سکتے ہیں جبکہ بذریعہ فیکس شکایات کے لیے 9217132-051 اور 9217134-051 بھی دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات سیل میں پولنگ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شکایات درج کروائی جاسکتی ہے اور یہ شکایات سیل 2 شفٹوں میں کام کرے گا۔