دیوسائی کا دیومالائی حسن
دیوسائی کا دیومالائی حسن
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ خدا نے پاکستان کو فطری حسن کی تمام رعنائیاں بخشی ہیں۔ صحراؤں سے میدانوں اور دریاؤں سے بلند و بالا چوٹیوں تک ہر ایک کی اپنی ہی ایک منفرد خوبصورتی ہے۔
ملکِ پاکستان میں واقع ایک ایسا ہی جنت نظیر مقام کا رختِ سفر باندھا۔ منزل تو کیا راستہ ہی آنکھوں کو خیرہ کردینے والا ہے، نیلا کھلا آسمان، آوارہ بادل، پیش وخم سے راستے کسی طلسماتی دیس میں ہونے کا گمان پیدا کرتے ہیں۔ آنکھوں کو تازگی اور سماعتوں میں رس گھولتے نیلگوں بہتے پانی کی مدھر آواز آپ کی ہم سفر ہوتی ہے۔ یہ مقام ہے دیوسائی، جسے دنیا کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔
کم و بیش ہر سال ہی اسکردو اور ہنزہ کی طرف جانا ہوتا ہے، لیکن برف کی وجہ سے ہمیشہ ہی دیوسائی کو جانے والے راستے بند ملے اور یوں دنیا کے اس دوسرے بڑے اونچے میدان/پلیٹو کے دلفریب مناظر سے محظوظ ہونے کا موقع نہ ملا سکا۔