عثمان خواجہ نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
عثمان خواجہ اور دیگر بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کردیا۔
عثمان خواجہ اور دیگر بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 482رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم 202رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے دوسری اننگز 161رنز 6کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو میچ میں فتح کے لیے 462رنز کا ہدف دیا تھا۔
میچ کے پانچویں دن عثمان خواجہ پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور 141 رنز کی اننگز کھیلی اور جب میچ ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر 362رنز بنائے تھے۔