جنسی طور پر ہراساں خواتین بھرپور مدد کی مستحق ہیں، ایشوریا رائے
خدا ان متاثرہ خواتین کی آواز کو مزید مضبوط کرے لیکن ہمیں بھی مدد کرنے میں ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔ سابق مس ورلڈ
سابق مس ورلڈ اور بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ 44 سالہ ایشوریا رائے نے جو خواتین می ٹو مہم کے تحت اپنے تجربات پر شیئر کررہی ہیں انہیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ ’می ٹو’ کے ذریعے خواتین اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کو بیان کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر یہ مہم گزشتہ برس اکتوبر میں اس وقت شروع ہوئی تھی، جب ہولی وڈ کی متعدد خواتین نے ہولی وڈ پروڈویسر ہاروی وائنسٹن پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
’می ٹو‘: جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کی مہم نے دنیا کو ہلا دیا
اس سے قبل شلپا شیٹھی نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کسی خوف کے بغیر اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے لانا چاہیے۔