بھارت: پالتو کتے سے معافی نہ مانگنے پر نوجوان قتل
دو بھائیوں نے کرایہ دار کے ساتھ مل کر گھر کی چھری اور پیچ کس سے حملہ کرکے قتل کردیا، رپورٹ
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پالتو کتے سے معافی نہ مانگنے پر ایک شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق دو بھائیوں انیک، پراس کرایہ دار دیو کے ساتھ پالتو کتے کے ہمراہ رات کو ٹہلنے نکلے کہ اسی دوران جیوندر نامی شخص اپنی گاڑی پارک کرنے لگا تو کتے کو چند خراش آگئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: تشدد کا شکار دلت نوجوان ہلاک
جس پر تینوں نوجوانوں نے 40 سالہ جیوندر کو گاڑی سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کتے سے معافی کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ جیوندر نے معافی مانگنے کے بجائے کتے کو آوارہ چھوڑنے پر غصہ کیا۔