شاداب انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
شاداب ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے۔
نوجوان پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان گروئن انجری سے اب تک صحتیاب نہیں ہو سکے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
شاداب ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے جس کے سبب وہ آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے پاس رینکنگ بہتر بنانے کا موقع
نوجوان اسپنر کی انجری کے سبب پاکستان کا یاسر شاہ سمیت میچ میں دو لیگ اسپنر کھلانے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا ہے اور اب ممکنہ طور پر آل راؤنڈر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔