دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف
مارکیٹ میں 4 کیمروں والے فون تو دستیاب ہیں مگر وی 40 پہلا فون ہے جس کے بیک پر 3 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے گئے ہیں۔
دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جس میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔
نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون وی 40 متعارف کرایا جو کہ پہلا فون ہے جس میں آگے اور پیچھے مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔
ابھی مارکیٹ میں 4 کیمروں والے فون تو دستیاب ہیں مگر وی 40 پہلا فون ہے جس کے بیک پر 3 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : یہ ہے دنیا کا پہلا 5 کیمروں والا اسمارٹ فون
اس فون میں 6.4 انچ کا لگ بھگ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اوپری حصے میں آئی فون ایکس جیسا نوچ موجود ہے، تاہم صارف چاہے تو اسے ہائیڈ کرسکتا ہے۔