اداکاراؤں کے ساتھ ہونے والے واقعات پر روینہ ٹنڈن کے حیران کن انکشافات
بولی وڈ کی سابق اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری بظاہر تقسیم ہوتی نظر آتی ہے۔
جہاں کئی اداکارائیں اور اداکار تنوشری دتہ کے حق میں سامنے آئے، وہیں کچھ افراد نے نانا پاٹیکر کی بھی حمایت کی۔
علاوہ ازیں سلمان، عامر، شاہ رخ اور امیتابھ بچن جیسے میگا اسٹار تاحال اس حوالے سے کوئی بھی رائے قائم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
تاہم پریانکا چوپڑا، پوجا بھٹ، ٹوئنکل کھنہ، ڈیزی شاہ اور روینہ ٹنڈن جیسی اداکارائیں کھل کر تنوشری دتہ کے حق میں سامنے آئی ہیں۔
علاوہ ازیں روینہ ٹنڈن نے دیگر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ‘خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں’ کرنے کے حوالے سے تشریح شیئر کرتے ہوئے بولی وڈ میں اداکاراؤں کے ساتھ ہونے والے واقعات پر بھی بات کی۔
ماضی کی مست مست گرل روینہ ٹنڈن نے ایک مخصر ٹوئیٹ کی کہ ‘ کام کی جگہوں میں ہراساں کیے جانے کی تعریف کیا ہے؟
انہوں نے ہراساں کیے جانے کی تشریح کرتے ہوئے لکھا کہ ‘درحقیقت بیشتراداکاروں کی بیویاں/ گرل فرینڈز اس وقت خاموش مبصر یا محرک کا کردار ادا کرتی ہیں، جب ان کے شوہر اداکاراؤں کے کیرئیر فلرٹ ختم ہونے کے بعد تباہ کردیتے ہیں جب ایسی اداکاراؤں کی جگہ نئی اداکارائیں یا لڑکیاں یا پھر اور ممکنہ ہدف لے لیتا ہے؟'