مرسڈیز کی نئی ای کیو سی الیکٹرک کار، سب سے منفرد
حال ہی میں مرسڈیز نے اپنی نئی آل الیکٹرک ایس یو وی کی لانچنگ تقریب کے سلسلے میں دنیا بھر سے صحافیوں کو سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم آنے کی دعوت دی۔
ای کیو سی مرسڈیز کی نئی الیکٹرک ای کیو لائن کی پہلی گاڑی ہے، اس گاڑی کے حوالے سے میڈیا کا ردعمل خاصا مثبت نظر آیا۔
میرا خیال ہے کہ اس گاڑی کے ساتھ مرسڈیز بینز الیکٹرک موبیلٹی کے جہاں میں قدم رکھنے جارہی ہے۔
میرا اس گاڑی کے حوالے سے پہلا تاثر تو کافی مثبت ہے مگر آگے سے دیکھیں تو کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔
یہ ایک حقیقی مرسڈیز ہے، نہ سائنس فکشن نہ ہی اسپیس شپ نمبر، بس ایک حقیقی بینز۔
ای کیو سی کے ڈیزائن کی باریکیاں اسے کراس اوور ایس یو وی کی کلاس میں شامل کردیتی ہیں۔ اس گاڑی میں تمام تر جدید سیفٹی فیچرز اور ڈرائیور اسسٹنٹینس سسٹمز موجود ہیں جو ہر مرسڈیز گاڑی کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ گاڑی میں اسٹینڈرڈ ملٹی بیم ایل ای ڈی شامل ہیں، جنہیں ری ڈیزائن کیا گیا ہے تا کہ یہ رات کے وقت سامنے سے آرہے ڈرائیور کی آنکھیں چندھیائے بنا زیادہ سے زیادہ روشنی فراہم کرسکیں۔