امراض قلب سے بچانے میں مددگار غذائیں
امراض قلب کی روک تھام کے لیے ہر سال 29 ستمبر کو دل کے امراض کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
امراض قلب سے بچانے میں مددگار غذائیں
امراض قلب دنیا بھر میں اموات کی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں جس کے دوران دل کے پٹھوں، والو یا دھڑکن میں مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ امراض قلب کی روک تھام کے لیے ہر سال 29 ستمبر کو دل کے امراض کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
خون کی شریانوں میں مسائل جیسے ان کا اکڑنا، ناقص غذا، جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور تمباکو نوشی کو امراض قلب کی عام وجوہات سمجھا جاتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔
تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ صحت مند طرز زندگی اور غذا کے استعمال سے آپ امراض قلب کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔
تو اپنی غذا میں درج ذیل غذائیں شامل کرنا درمیانی عمر یا بڑھاپے میں امراض قلب سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔