قطری شہزادوں کی مبینہ مزید 12 قمیتی گاڑیاں برآمد
یہ گاڑیاں مشکوک حالت میں بنی گالہ تھانے کی حدود میں ایک ویئر ہاؤس کے باہر کھڑی تھیں، پولیس
اسلام آباد پولیس نے کری روڈ پر قائم ایک ویئر ہاؤس سے مزید 12 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں جو مبینہ طور پر قطر کے شاہی خاندان کے افراد کی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے پہلے ویئر ہاؤس کے باہر سے 2 گاڑیاں بر آمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا جس کے بعد ازاں کسٹم ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ویئر ہاؤس میں چھاپہ مار کر اس کے اندر سے بھی مزید 10 گاڑیاں بر آمد کیں۔
پولیس حکام نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑیاں مشکوک حالت میں بنی گالہ تھانے کی حدود میں کھڑی تھیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: سیف الرحمٰن کے گودام سے پکڑی گئی گاڑیاں قطری شہزادوں کی نکلیں