لائف اسٹائل

جان سینا نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا؟

مختلف ٹوئیٹس سے مداحوں کا ماننا تھا کہ کہ جان سینا ریسلنگ کو الوداع کہنے کے لیے تیار ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ مقبول ریسلر اور اب تیزی سے ہولی وڈ میں آگے بڑھنے والے جان سینا نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ یا طویل وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کم از کم ان کے حالیہ ٹوئیٹس سے کچھ ایسا ہی عندیہ ملا ہے۔

25 ستمبر کو انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا 'کچھ بھی ہمیشہ نہیں رہتا، جب آپ اپنی پسند کا کچھ کام کرتے ہیں تو اس بات کو یقنی بناتے ہیں کہ اس سے لطف اندوز ہوں، تاکہ جب سفر کا اختتام ہو اور آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو پچھتاوے کی جگہ اچھی یادیں سامنے آئیں'۔

اس ٹوئیٹ کے بعد مداحوں کا ماننا تھا کہ کہ جان سینا ریسلنگ کو الوداع کہنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں : جان سینا حیران کن حد تک بدل گئے

گزشتہ روز انہوں نے ایک اور ذومعنی ٹوئیٹ کیا جس میں شخصی بحالی کے وقفہ لینے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی چکی میں نہیں جہاں 24 گھنٹے انہیں پیسا جائے۔

کافی عرصے سے جان سینا ہولی وڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے درمیان کافی مصروف زندگی گزار رہے ہیں جیسے فلموں میں کردار، مختلف رئیلٹی شوز میں کام اور ٹی وی شوز کی میزبانی کے ساتھ ریسلنگ رنگ میں مقابلے وغیرہ۔

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

رواں سال اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل میں وہ آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں ان ایکشن نظر آئے تھے اور ٹرپل ایچ کو شکست دی تھی۔

اب انہوں نے ایسی ٹوئیٹس کی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یا تو وہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں یا کافی لمبے عرصے کا وقفہ لے رہیں تاکہ آرام کرکے خود کو زیادہ بہتر بناسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : جان سینا کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

جان سینا 6 اکتوبر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے آسٹریلین شہر میلبورن میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، جس میں وہ بوبی لیشلے کے ساتھ ایک ٹیگ ٹیم مقابلے کا حصہ بنیں گے۔

41 سالہ جان سینا نے اپنے کیرئیر کے دوران 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کیں اور لیجنڈ ریسلر رک فلیئر کے ریکارڈ کو برابر کیا۔

اب انہیں نیا ریکارڈ بنانے کے لیے مزید ایک بار چیمپئن بننے کی ضرورت ہے۔