’کراچی ملک کو پالتا ہے لیکن سندھ حکومت کراچی کو کچھ دینے پر تیار نہیں‘
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین اسمبلی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ کراچی ملک کو پالتا ہے لیکن سندھ حکومت کراچی کو کچھ دینے پر تیار نہیں۔
محمد حسین کا کہنا تھا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو نے ُادھرتم ِادھر ہم کانعرہ لگا کر لسانیت کو فروغ دیا تھا‘۔
مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس:کراچی کیلئے پانی کے نئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو نے لسانی بل پاس کرایا تھا جس کے ذریعے مہاجروں کو نقل مکانی پر مجبور کرکے ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا‘۔