’آزادی ہے گناہ تو قبول ہے سزا‘
میگا بجٹ فلم ’ٹھگس آج ہندوستان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا جس میں عامر خان اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئے۔؛
بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جس کی ایکشن سے بھرپور ویڈیو نہایت شاندار نظر آرہی ہے۔
اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ ان کا ساتھ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ دیتی نظر آئیں گی۔
فلم ٹھگس آف ہندوستان کی کہانی سال 1795 پر مبنی ہے، 3 منٹ 38 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کے آغاز میں بتایا گیا کہ مشرقی بھارتی کمپنی ہندوستان میں تجارت کے غرض سے موجود تھی تاہم بعدازاں یہ ہندوستان پر حکومت کرنے لگی۔
مزید پڑھیں: ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا چالاک فرنگی
جس کے بعد امیتابھ بچن کے کردار آزاد کو متعارف کروایا گیا، امیتابھ کے کردار کا نام موشن پوسٹر میں خدا بخش بتایا گیا تھا، تاہم ٹریلر میں انہیں آزاد کے نام سے پکارا گیا۔