اکثر افراد کو دوپہر کی نیند کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟
دوپہر کو سونا یا قیلولہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم ہے اور اس کے متعدد فوائد بھی ہیں، مگر کیا وجہ ہے کہ کچھ افراد کو ہی دوپہر میں نیند یا غنودگی کا احساس ستاتا ہے جبکہ بیشتر افراد ذہنی طور پر بہت زیادہ الرٹ ہوتے ہیں؟
تو اب سائنسدانوں نے اس کی وجہ ڈھونڈ لی ہے کہ آخر کیوں کچھ افراد کی آنکھیں دوپہر میں بند ہونے لگتی ہیں اور وہ کچھ منٹ کی نیند کا مزہ لیتے ہیں۔
یا آسان الفاظ میں آخر کچھ لوگوں کو کیوں دیگر کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں : قیلولے کے سائنسی تصدیق شدہ 15 فوائد
اس کا جواب جاپان کی Tsukuba یونیورسٹی کی تحقیق میں دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک جین میں آنے والی تبدیلی ایک دن میں نیند کا دورانیہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرتے ہوئے ایک جین یا پروٹین SIK3 میں تبدیلی کی گئی اور اس سے نیند کی عادات میں آنے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔