20 ویں سالگرہ پر گوگل سرچ مکمل طور پر بدلنے کیلئے تیار
ورلڈ وائیڈ ویب (www) پر گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی اس اہم ترین پراڈکٹ کو متعدد نئے فیچرز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا ہے۔
درحقیقت یہ فیچرز آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اب گوگل سرچ صارف کے سرچ کے تجربے کا اندازہ خودکار طور پر لگانے کی کوشش کرے گی۔
اسی طرح گوگل نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ تمام نئے فیچرز ڈیسک ٹاپ پر نہیں بلکہ اسمارٹ فونز پر کام کریں گے (کم از کم گوگل کی سلائیڈز سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے)۔
اس حوالے سے پہلا فیچر ایکٹیویٹی کارڈ ہے جس میں سرچ رزلٹس کے اوپر ایک پتلی سی پٹی ابھر آئے گی جس پر کلک کرنے پر ایک کارڈ متعلقہ سرچز کو شو کرے گا جبکہ اسی موضوع پر صارف کی پرانی سرچز کو بھی دکھائے گا۔
اسی طرح ایک نیا فیچر کلیکشنز کا ہے جس میں صارفین مخصوص موضوعات پر اپنی سرچز کو محفوظ اور آرگنائز کرسکیں گے، بالکل پنٹیریسٹ سرچ کی طرح۔