لائف اسٹائل

‘بازار’ کا بڑا آدمی بننے کیلئے لائن کراس کرنی پڑتی ہے!

رادھیکا آپٹے اور سیف علی خان کی نئی فلم میں دولت کمانے کیلئے اصولوں کے خلاف کام کرنے کے معاملات دکھائے جائیں گے

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلیکس ویب سیریز ‘اسکیئرڈ گیمز’ نے بھارت میں تہلکہ مچادیا تھا۔

ان کی آنے والی ایکشن بزنس فلم ‘بازار’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

حیران کن طور پر بازار میں بھی ان کے ساتھ ‘اسکیئرڈ گیمز’ کی اداکارہ رادھیکا آپٹے بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

مسلسل نصف درجن سے زائد فلموں کی ناکامی کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ سیف علی خان کی ‘بازار’ اچھی کمائی میں کرنے میں کامیاب جائے گی۔

فم کے جاری کیے گئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کس طرح کاروبار اور بازار کے معاملات کو سامنے لائے گی۔

فلم میں سیف علی خان نے مرکزی کاروباری شخص ‘شکن کوٹھاری’ کا کردار ادا کیا ہے، جو کئی نئے پروفیشنل افراد کے لیے بھگوان کی اہمیت رکھتے ہیں۔

فلم کی کہانی کاروبار کے نقصان و فوائد اور بازار میں اپنا نام برقرار رکھنے کے لیے اصولوں اور غلط کاموں کے گرد گھومتی ہے۔

جہاں اس فلم میں سیف علی خان کے ساتھ رادھیکا آپٹے نظر آئیں گی، وہیں چترگندا سنگھ پہلی بار چھوٹے خان سے رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

اس فلم کے ذریعے بولی وڈ کے ماضی کے آنجھانی اداکار ونود مہرا کے بیٹے روہن ونود مہرا بھی فلم ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

روہن ونود مہرا نے ایسے نوجوان کا کردار ادا کیا ہے جو کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے دوسرے شہر سے ممبئی آکر سیف علی خان کے ساتھ کام کرنا اور ان جیسا بننا چاہتے ہیں۔

رادھیکا آپٹے نے بھی سیف علی خان کی ملازمہ کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں روہن ونود مہرا سے پیار کرتی نظر آتی ہیں، ساتھ ہی اسے کہتی ہیں کہ ان جیسا بننے کے لیے لائن کراس کرنی پڑتی ہے۔

فم کی ہدایات گروو کے چاولا نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی نکھل آڈوانی نے لکھی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینزل سمتھ، اتل کلکرنی اور سروبھ شکلا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کو آئندہ ماہ 26 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔