گوگل کے وہ دلچسپ حقائق جن سے اکثر افراد واقف نہیں
یہ کمپنی 2006 سے سرچ انجن کی سالگرہ 27 ستمبر کو منارہی ہے مگر اس سے پہلے یہ مختلف تاریخوں میں بھی سالگرہ مناچکی ہے۔
گوگل سرچ نے 2 دہائیوں کا طویل سفر طے کرلیا اور اس کی 20 ویں سالگرہ جمعرات (27 ستمبر) کو منائی جارہی ہے۔
ویسے یہ کمپنی 2006 سے سرچ انجن کی سالگرہ 27 ستمبر کو منارہی ہے مگر اس سے پہلے یہ مختلف تاریخوں میں بھی سالگرہ مناچکی ہے۔
گوگل نے 2013 میں اپنی سالگرہ کے حوالے سے الجھن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کئی مختلف تاریخوں پر سالگرہ منا چکا ہے مگر اب وہ 27 ستمبر پر ٹکا ہوا ہے۔
یہ بھی دیکھیں : 12 آئیڈیاز جن کے مالک ارب پتی بن گئے
کمپنی نے یہ تاریخ ممکنہ طور پر اس لیے منتخب کی ہے کیونکہ پہلا برتھ ڈے ڈوڈل 2002 میں اسی تاریخ کو استعمال کیا گیا تھا، جبکہ اسی تاریخ کو 1998 میں گوگل کا ویب پیج ہر ایک کے لیے متعارف کرایا گیا۔