کھیل

اسد شفیق آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کے میچ کے لیے مایہ ناز بلے باز اسد شفیق کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے ٹیم کے میچ کے لیے مایہ ناز ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی لیکن اس سیریز سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان اے کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان 19ستمبر سے 2اکتوبر تک آئی سی سی اکیڈمی میں چار روزہ میچ کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان اے کے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسد شفیق کی قیادت میں پاکستان اے ٹیم میچ کے لیے 26ستمبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں اسد شفیق، سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان، وقاص مسعود، وہاب ریاض، راحت علی، عامر یامین، عمید آصف اور سعود شکیل۔