ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری فتح
پاکستان نے بھارت کو 238 رنز کا ہدف دیا جس کو بھارت نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 40 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کو ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں قومی ٹیم کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کارکردگی مایوس کن رہی۔
روایتی حریف بھارت نے نہ صرف باؤلنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی برتری واضح کردی جبکہ پاکستانی باؤلرز ان کے ایک بلے باز کو بھی آؤٹ کرنے سے قاصر رہے۔
پاکستان اور بھارت کو ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کے لیے اس میچ میں کامیابی اہم تھی جس کا فائدہ بھارت نے حاصل کرلیا۔
پاکستان اب اپنا اگلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔