دھاندلی کی تحقیقات: 'خصوصی کمیٹی' کے قیام کی تحریک پیش
ایوان کی رائے سے قائم ہونے والی کمیٹی یقیناً بااختیار ہوگی, شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی۔
اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔