سادگی مہم: وزیر اعظم ہاؤس کی 102 میں سے 61 گاڑیوں کی نیلامی مکمل
وزیر اعظم ہاؤس کی تاہم نیلام ہونے والی 65 گاڑیوں سے قومی خزانے کو 18 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کے زیر استعمال 102 گاڑیوں کی نیلامی کے مرحلے میں آج 61 گاڑیوں کی نیلامی مکمل ہوگئی۔
وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیوں میں بلٹ پروف گاڑیوں کی آج نیلامی مکمل نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے دوسرے مرحلے میں کل (18 ستمبر) کو دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔
نیلام ہونے والی 61 گاڑیوں سے قومی خزانے کو تقریباً 18 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔
واضح رہے کہ آج نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز، اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل تھیں۔
اس کے علاوہ نیلامی میں 2016 کے ماڈل کی 4 مرسڈیز بینز کاریں بھی پیش کی گئیں، جن میں 4 ہزار سی سی کی 2 بلٹ پروف کاریں بھی شامل تھیں۔