انٹرنیٹ کے بغیر مفت جی میل چلانا ممکن
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں گرو کی اہمیت رکھنے والی کمپنی ‘گوگل’ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک صارفین جی میل کے حالیہ ورژن میں ہی آف لائن سروسز کی سہولت سے استفادہ اٹھا سکیں گے۔
خیال رہے کہ گوگل نے رواں برس مئی میں انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر صارفین کو جی میل سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی تھی۔
جی میل نے ‘آف لائن جی میل’ نامی ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی، جسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن پر صارفین کو 90 روز کے دوران موصول ہونے والی ای میل تک رسائی دیے جانے سمیت ای میل کا جواب دینے جیسی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔
تاہم صارفین نے گوگل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آف لائن جی میل ایپلی کیشن کے بجائے عام جی میل ویب ورژن پر آف لائن سہولت چاہتے ہیں، جس کے بعد اب کمپنی نے عام ورژن پر اسی سہولت کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔