پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں تمام امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان میں صدر اشرف غنی اور ہم منصب سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ان کا افغان وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
کابل پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ افغان صدارتی محل روانہ ہوئے، جہاں افغان ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔