غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 3 فلسطینی جاں بحق
اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 50 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، حکام وزارت صحت
غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی جاں بحق اور کم از کم 50 افراد زخمی ہوگئے۔
حماس کی وزارت صحت کے مطابق 12 سالہ شادی عبدالعال کو غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں نشانہ بنایا گیا جبکہ اس سے قبل ان کی شناخت 14 سالہ مصطفیٰ عابد ربو کے نام سے ظاہر کی گئی تھی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 2 نوجوانوں ہانی افنان اور محمد شکورا کو غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس اور البوریج میں الگ الگ جھڑپ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطین میں 2014 کے بعد بدترین خونی دن