نیکٹا کے 41 زیر تربیت ملازمین 2 ماہ بعد ہی برطرف
برطرف زیرتربیت ملازمین کو مشکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ایک سال کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے مشکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد ایک سال کے لیے منتخب کیے گئے 41 زیر تربیت (انٹرن) ملازمین کو صرف 2 ماہ بعد برطرف کر دیا۔
نیکٹا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 13 ستمبر کو نیکٹا کے اجلاس میں اس معاملے پر بحث کی گئی جس کے بعد نیشنل کوارڈینیٹر، پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کی منظوری سے مذکورہ زیرتربیت ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جون 2018 کو کی گئی پیش کش کو دفعہ 12 کے تحت فارغ کردیا گیا، جس کا فوری اطلاق ہوگا۔