عالمی سطح پر خوراک کی قلت اور غذائیت کی کمی میں مسلسل اضافہ
جنوبی امریکا اور افریقہ میں خوراک کی صورتحال بگڑ رہی ہے جبکہ ایشیا میں غذائیت کی کمی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، رپورٹ
نیو یارک: اقوامِ متحدہ کی دنیا بھر میں تحفظ خوراک اورغذائیت کی رپورٹ برائے سال 2018 کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں خوراک سے محروم افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو سال 2017 میں 8 کروڑ 20 لاکھ تھی۔
رپورٹ میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ مخلتلف قسم کی غذائیتوں کی کمی، بچپن کی متحرک زندگی کے بعد نوجوانوں میں موٹاپے کے حوالے سے قابلِ ذکر اقدامات نہیں کیے گئے جس سے لاکھوں لوگوں کی صحت کو خطرات کا سامنا ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر 2030 تک اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پانا ہے تو فوری طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔