سائنس و ٹیکنالوجی

ون پلس سکس ٹی کی تفصیلات سامنے آگئیں

کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون ون پلس سکس ٹی ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

سام سنگ اور بیشتر کمپنیاں اس وقت اپنے اسمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ ریڈر کو اسکرین میں نصب کرنے کی ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہیں مگر لگتا ہے کہ ایک چینی کمپنی ان کو پیچھے چھوڑ جائے گی۔

ون پلس نامی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا نیا فلیگ شپ فون ون پلس سکس ٹی ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔

کمپنی نے سی نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکرین ان لاک (اسکرین میں فنگر پرنٹ نصب کرنا) ٹیکنالوجی ون پلس سکس ٹی کا حصہ ہوگی جبکہ فیس ان لاک کا فیچر بھی اس مقصد کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں : کیا یہ ہے سب سے بہترین اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون؟

ون پلس کا یہ نیا فون ڈیزائن کے لحاظ سے اوپو ایف 9 جیسا ہوگا یعنی نوچ پانی کے قطرے جیسا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سکس ٹی او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا کیونکہ فنگر پرنٹ ریڈر اسکرین میں نصب کرنے کے لیے یہ ڈسپلے ضروری ہے۔

اب تک یہ ٹیکنالوجی ویوو وی 11، ویوو ایکس 20 پلس یو ڈی، ویو ایکس 21، ویوو نیکس اور ہیواوے پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس میں ہی دی گئی ہے۔

ون پلس کے اس نئے فون میں فنگرپرنٹ ریڈر سے ہٹ کر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس کی قیمت 550 ڈالرز (60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) ہونے کا امکان ہے۔